Uncategorized

قوم کو فوجی عدالتوں سے بڑی امیدیں وابستہ تھیں کہ ''را'' کے بڑے بڑے ایجنٹوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا، صاحبزادہ ابوالخیر زبیر

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) جمعیت علماء پاکستان و ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے کہا ہے کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ فوجی عدالتوں نے دہشت گردوں کی کمر توڑ دی ہے، لیکن بہت سے دہشت گردوں کی کمر ابھی ٹوٹنے سے رہ گئی ہے، قوم کو فوجی عدالتوں سے بڑی امیدیں وابستہ تھیں کہ ”را” کے بڑے بڑے ایجنٹوں کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا۔ سانحہ نشترپارک، بلدیہ ٹاؤن اور 12 مئی کے دل ہلا دینے والے سانحات کے کردار اپنے انجام کو پہنچیں گے، لیکن افسوس قوم کی یہ امیدیں بر نہ آسکیں۔ اگر فوجی عدالتوں میں بھی عام عدالتوں کی طرح برسوں انصاف کیلئے انتظار کرنا پڑے گا تو پھر فوجی عدالتوں کا کیا فائدہ؟ فوجی عدالتیں جمہوریت کے منافی سمجھی جاتی ہیں، لیکن اس کے باوجود تمام جمہوری قوتوں نے دل پر پتھر رکھ کر اس کی منظوری دی تھی۔ اس کے قیام پر رضامندی کا اظہار کیا تھا صرف اسلئے کہ عام عدالتوں سے عوام جلد انصاف کی فراہمی سے مایوس تھے اور فوجی عدالتوں سے جلد انصاف کی توقع کر رہے تھے۔ لیکن افسوس انکی آرزوئیں خاک میں مل گئیں، پاکستان کے دشمنوں اور ”را” کے ایجنٹ سفاک قاتلوں کی نشاندہی ہونے کے باوجود اب تک ان کو کیفرکردار تک نہیں پہنچایا جا سکا۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button