Uncategorized

علامہ ساجد نقوی کے بارے میں وزیر داخلہ کے ریمارکس قابل تحسین ہیں، علامہ سبطین سبزواری

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) شیعہ علماء کونسل پنجاب کے صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری اور صوبائی پولیٹکل سیل کے چیئرمین میاں فرزند علی چھچھر نے علامہ ساجد علی نقوی کے بارے میں وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کے ریمارکس کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ علامہ ساجد علی نقوی کا دہشت گردی سے تعلق نہیں تو ان کی جماعت کیسے ملوث ہوسکتی ہے، تحریک جعفریہ کی بحالی کا نوٹیفیکیشن جاری کیا جائے۔

اسلامک ایمپلائیز ویلفیئر آرگنائزیشن کے سابق مرکزی صدر ملک الطاف حسین مرحوم کے چہلم سے خطاب میں علامہ سبطین سبزواری نے کہا کہ سابق آمر جنرل پرویز مشرف نے تسلیم کیا تھا کہ تحریک جعفریہ کے خلاف انہیں دہشت گردی میں ملوث ہونے کے کوئی ثبوت نہیں ملے، اس کے باوجود اس نے جھنگ کے ایک دہشت گرد گروہ کے ساتھ بیلنس کرنے کے لئے پُرامن جماعت پر پابندی عائد کی۔ علامہ سبطین سبزواری نے کہا کہ دہشت گرد سرغنے کے ساتھ علامہ ساجد نقوی کا نام لینا علم و عمل اور تقویٰ کی توہین اور ناانصافی ہے۔ علامہ ساجد نقوی نے پاکستان میں اتحاد بین المسلمین کی فضا قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔

پولیٹیکل سیل پنجاب کے چیئرمین میاں فرزند علی چھچھر نے کہا کہ نچلی سطح سے لے جی ایچ کیو تک تمام خفیہ ایجنسیوں اور عسکری ماہرین میں اتفاق ہے کہ تحریک جعفریہ کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں، لیکن جمہوری حکومت مصلحت پسندی کا شکار ہو کر سابق آمر کے فیصلے کو واپس لینے میں لیت و لعل سے کام لے رہی ہے۔ ایک میڈیا گروپ کے اپنی ماضی کی عادتوں سے مجبور نام نہاد صحافی سلیم صافی الزامات عائد کرکے اپنی نوکری پکی کر رہے ہیں۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button