Uncategorized

تلور کا غیرقانونی شکار کرتے قطری شہزادوں نے کاشتکاروں کی فصلیں تباہ کر دیں

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) قطری شہزادوں نے چوک سرور شہید کے نواحی علاقوں میں تلور کا غیر قانونی شکار کیا، ذرائع کے مطابق 7 سے 8 تلور کا شکار کیا گیا، قطری شہزادوں کی 15 گاڑیوں اور ایلیٹ فورس کی گاڑیوں نے کاشتکاروں کی فصلیں تباہ کر دیں۔ چند دن قبل بھی قطری شہزادوں نے چوک سرور شہید کے نواحی علاقوں میں تلور کا شکار کیا تھا اور کاشتکاروں کی فصلیں تباہ کر دیں تھیں، جس کا کوئی معاوضہ حکومت کی طرف سے نہیں ملا۔ قطری شہزادوں کی اٹھارہ گاڑیوں نے اس علاقے کی فصلیں اجاڑ دیں۔ جس پر اہل علاقہ نے شدید احتجاج کرتے ہوئے وزیراعلی پنجاب شہباز شریف سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button