پاکستانی شیعہ خبریں

کوئٹہ میں تکفیری دہشتگرد گروہ پھر سے سرگرم ،ایک گھنٹے کے دوران دو پولیس اہلکارجاں بحق

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) کوئٹہ: بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ میں کلعدم تکفیری دہشتگروہ لشکر جھنگوی سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں نے ایک گھنٹے کے دوران دو پولیس اہلکاروں کو گولیوں کا نشانہ بناکر جاں بحق کردیا۔ دنیا نیوز کے مطابق کوئٹہ میں امن کے دشمن ایک بار پھر سرگرم ہو گئے، ایک گھنٹے کے دوران ٹارگٹ کلنگ کے دو مختلف واقعات میں دوپولیس اہلکاروںکو نشانہ بنایا گیا ہے، پہلا واقعہ جوائنٹ روڈ پر پاسپورٹ آفس کے قریب پیش آیا،نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے تھانہ سوللائن کے کانسٹیبل نوید پر گولیاں برسا کر فرار ہو گئے جس سے نوید موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ دوسرا واقعہ اسپنی روڈ پر پیش آیا جہاں ڈیوٹی پر جاتے ٹریفک پولیس اہلکار الطاف حسین کو نشانہ بنایا گیا، وزیر اعلیٰ بلوچستان نے دونوں واقعات کی مذمت کرتے ہوئے آئی جی سے رپورٹ طلب کر لی ہے اور ملزموں کی فوری گرفتاری کی ہدایت کی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button