بحرینی عوام کی جمہوری تحریک مسلح نہیں، پر امن ہے:عبداللہ وفاق
منامہ (مانیٹرنگ ڈیسک )بحرین کے شیعہ رہنما آيت اللہ شیخ عیسی قاسم کے نمائندے عبداللہ دقاق کا کہنا ہے کہ بحرینی عوام کا ایک مذہبی پیشوا اور رہبر ہے جس نے ملک میں پرامن طور پر جمہوری تحریک کا آغازکیا ہے اور بحرینی عوام کی جمہوری تحریک پرامن تحریک ہے مسلح تحریک نہیں ، بحرینی مسلمانوں کے رہبر کی جمہوری تحریک کا آپشنز مسلح نہیں بلکہ پرامن ہے۔
آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے نمائندے نے کہا کہ بحرینی شیعوں کے رہنما نے جمہوری تحریک کے آغاز سے ہی مسلح تحریک کی مخالفت کی اور بحرینی عوام کی جمہوری تحریک میں مسلح احتجاج شامل نہیں بلکہ بحرینی عوام کا احتجاج پرامن ہے لیکن بحرینی حکومت پرامن احتجاج کو پر تشدد بنا کر پیش کرنے کی ناکام کوشش کررہی ہے۔
آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے نمائندے عبداللہ دقاق نے کہا کہ آیت اللہ شیخ عیسی قاسم بحرینی عوام کے مذہبی رہنما ہیں اور وہ بحرین میں جمہوری حقوق کے حصول کے لئے پرامن جد وجہد کے حامی ہیں اور یہی وجہ ہے کہ بحرینی حکومت کے ظلم و ستم کے باوجود بحرینی عوام کا پرامن احتجاج جاری ہے۔ آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے نمائندے نے بحرین کے تین جوانوں کے بہیمانہ قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بحرینی حکومت نے مقتولین کے جنازے ورثا کو نہیں دیئے۔