اولیائے کرام کی دھرتی خیرپور سندھ میں ملک دشمن قوتوں کو کلھے عام جلسے کی اجازت
شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) سندھ کے شہر خیر پور میں آج کالعدم دہشتگر د جماعت اہلسنت والجماعت(سپاہ صحابہ) جلسہ کرے گی جو سندھ حکومت کی دہشتگردی اور دہشتگردوں کی روک تھام کے دعویٰ پر کلنک کے معترادف ہے۔ اطلاعات کے مطابق یہ کانفرنس دہشتگرد رہنما علی شیر کی برسی کی مناسبت سے آج مورخہ 20 جنوری منعقد کی جارہی ہے۔
واضح رہے کہ کالعدم سپاہ صحابہ شدت پسند وہابی نظریات کی حامی جماعت ہے، جس کی بنیاد تکفیری پر ہے، اس جماعت کا دعویٰ تھا کہ میلا د مصطفیٰ (ص) منانا اور مجلس امام حسین علیہ سلام کرنا بدعت ہے، مگر اب یہ جماعت اپنے مرحوم دہشتگرد رہنماوں کی برسی ہر سال مناکر اسی بدعت پر عمل پیرا ہیں۔
دوسری جانب سماجی رہنماوں نے اس کانفرنس کی اجازت دینے پر سندھ حکومت اور ڈسٹرک خیر پور کی انتظامیہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے، انکا کہناہے کہ مذہبی منافرت پھیلانے والے ایسے جلسوں سے سندھ کا رہا سہا امن بھی برباد ہوجائے گا۔ ذرائع نے بتایا کہ خیرپور کے شہریوں نے اس جلسے کے خلاف ڈی سی خیر پور سلیم راجپوت کو درخواست بھی جمع کروائی ہے، شہریوں کا کہنا ہے کہ یہ کانفرنس ہر سال شہر میں بدامنی کا باعث بنتی ہے اسے روکا جائے۔
اسی حوالے سے سماجی کارکن گل زہر ہ نے بھی ڈی سی خیر پور سے بات کی اور انہیں بتایا کہ اس کانفرنس میں کالعدم جماعت کا سربراہ اورنگزیب فاروقی جو فورتھ شیڈول میں شامل ہے شرکت کررہا ہے،انہوں نے مطالبہ کیا کہ اسے روکا جائے کیونکہ یہ قانون کی خلاف ورزی ہے، ڈی سی خیر پور نے لاعملی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں دہشتگرد اورنگزیب فاروقی کی شرکت کا علم نہیں۔ واضح رہے کہ نیشنل ایکشن پلان کا بنیادی ہدف دہشتگردوں کی کمر توڑنا تھا لیکن حکومتوں کی سیاسی مصلحتوں نے اس قانوں کو ناکارہ بنادیا ہے، جبکہ اس قانوں کا استعمال سیاسی دشمنیاں نکالنے کے لئے کیا جارہا ہے جبکہ دہشتگردوں کو اس قانون سے کوئی خوف نہیں۔