Uncategorized

انتہا پسندی مذہبی ہو یا سیکولر قابل مذمت ہے، اعجاز ہاشمی

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رسں ادارہ ) اسلام ٹائمز۔ جمعیت علما پاکستان کے مرکزی صدر پیر اعجاز ہاشمی نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا ہو یا کوئی اور پلیٹ فارم گستاخانہ مواد ناقابل برداشت ہے، اسلامی جمہوریہ پاکستان میں رہنے والا کوئی بھی صاحب ایمان اور پیغمبر اکرم کا عاشق اسے برداشت نہیں کر سکتا، انتہا پسندی مذہبی ہو یا سیکولر قابل مذمت ہے، حکومت راست اقدامات کرے ورنہ لوگوں کو قانون ہاتھ میں لینا پڑتا ہے، جوکہ اچھی روایت نہیں ہے

لاہور میں علما کے وفد سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ پاکستان خاتم الانبیا حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلٰہ وسلم کے ماننے والوں کا ملک ہے، جہاں تمام مذاہب اور مسالک کے افراد کو اپنے عقیدے کے مطابق مذہبی آزادی حاصل ہے لیکن کوئی شخص گستاخی رسول برداشت نہیں کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ توہین آمیز بلاگرز کے ایشوز پر متضاد اطلاعات گردش کر رہی ہیں، حکومت کو حقائق قوم کے سامنے رکھنے چاہیں، مفروضوں پر کسی کیخلاف الزام عائد کرنے کو غیر اسلامی سمجھتے ہیں، لیکن کسی گستاخ رسول کیساتھ کوئی رعایت نہیں کی جا سکتی، ریاستی اداروں نے ایسے گروہ کو پکڑا ہے تو قابل تحسین اقدام ہے، ضروری ہے کہ اس کے پس پردہ عناصر اور سازش کو بھی بے نقاب کیا جائے کہ ایسے گھناونے جرائم کرنیوالوں کے پیچھے کون سی طاقتیں ہیں، ان کیخلاف کارروائی کی جائے۔ پیر اعجاز ہاشمی نے مطالبہ کیا کہ جن دہشتگردوں اور گستاخوں کیخلاف عدالتوں سے جرائم ثابت ہو چکے ہیں، ان کی سزائے موت پر عملدرآمد کرکے زمانے کے لئے مقام عبرت بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت ایما ن کی شرط ہے کہ حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلٰہ وسلم کے بعد کوئی نبی نہیں، جو دعویٰ کرتا ہے و ہ مرتد اور کافر ہے، اس کیلئے وہ کوئی بھی توجیحات اور وضاحتیں پیش کرے، اسے قبول نہیں کیا جا سکتا ہے۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button