مشرق وسطی

متحدہ امارات کا سعودی عرب کے منہ پر طمانچہ

قاہرہ (مانیٹرنگ ڈیسک ) مصر اور سعودی عرب کے مابین تیران اور صنافیر نامی جزائر کی ملکیت کے معاملے متحدہ عرب امارات نے سعودی عرب کے منہ پر طمانچہ دے مارا ہے۔ ذرائع کے مطابق امارات میں حکمران خاندان آل نھیان سے گہرے اور قریبی تعلقات رکھنے والے امارات یونیورسٹی میں سیاسیات کے پروفیسر ’’عبدالخالق عبداللہ‘‘ نے تیران اور صنافیر کے معاملے پر مصری سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ مصری قوانین اور عدالتوں کے فیصلے کا احترام کرنا چاہیئے، ان کا مزید کہنا تھا کہ تیران اور صنافیر مصری جزائر ہیں۔
واضح رہے کہ چند روز قبل مصر کی سپریم کورٹ نے فیصلہ دیا تھا کہ تیران اور صنافیر نامی جزائر سعودی عرب کے نہیں بلکہ مصر کی ملکیت ہیں۔ جس پر سعودی عرب کو صدمہ ہوا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button