Uncategorized

قومی ایکشن پلان صرف کاغزات اور فائیلوں کی حد تک محدود ہے حکمران قومی ایکشن پلان پرعمل کرانے میں ناکام نظر آتے ہیں، علامہ ناظر عباس تقوی

شیہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) کراچی: شیعہ علماء کو نسل پا کستان صوبہ سندھ کے صدر علامہ سید ناظر عباس تقوی نے پاراچنار سبزی منڈی میں ہو نے والے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور اس واقعے میں چو بیس سے زائد شہید ہونے والے تمام شہداء کے خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے علامہ سید ناظر عباس تقوی کا کہنا ہے کہ پارا چنار کا یہ دھماکا پاکستان میں جاری گز شتہ بیس سالوں سے دہشت گردی کا تسلسل ہے ہم یہ سمجھتے ہیں کہ اس دہشت گردی نے پا کستان کی جڑوں کو کھو کھلا کردیا ہے حکومت لو گوں کے جان ومال کے تحفظ میں ناکام نظر آتی ہے پاکستا ن ایک انتہائی حساس دور سے گزر رہا ہے قومی ایکشن پلان بنے کے باوجود اس طرح کے واقعات اور سانحات خود قومی ایکشن پلان پر سوالیہ نشان ہے اگر قومی ایکشن پلان کی روح پر عملدر آمد کیا جاتا تو آج پارا چنار کایہ دلخراش واقعہ ہر گز پیش نہیں آتا حکومت کو چایئے کہ دہشت گردی کی روک تھام کے لئے بنیادی اقدامات کرے اور سنجیدگی سے اس پراقدام کرے اس ملک میں ایک وسیع نیٹ ورک ایجنسیوں کا موجود ہے اُس کے باوجود اس طرح کے واقعات افسوس ناک عمل ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کو چائیے کہ لوگوں کی جان ومال کے تحفظ کے لئے ایک جامع اور عملی پالیسی بنائے قومی ایکشن پلان صرف کاغزات اور فائیلوں کی حد تک محدود ہے حکمران قومی ایکشن پلان پر عمل کرانے میں ناکام نظر آتے ہیں لوگوں کو دہشت گردو کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا پا کستان کو چائیے کہ اپنی داخلی اور خارجہ پالیسی پر نظر ثانی کرے ہمیں دوسرے ممالک میں مداخلت کرنے کے بجائے اپنے ملک میں دہشت گردی کی لگی ہوئی آگ کو بھوجانے کی اشد ضرورت ہے اگر یہ دہشت گردی کا سلسلہ نہ روکا تو پا کستان ایک بڑے بحران اور مشکل میں مبتلا ہوجائے گا آج تک کئی ہزار بے گناہ اس دہشت گردی کا نشانہ بن چُکے ہیں دہشت گرد وقفے وقفے سے اپنے ہدف کو نشانہ بنا نے میں کامیاب ہو جاتے ہیں اور بعد میں حکومت اور سیکورٹی فورسز کے ادارے لکیڑے پٹنے کے سوا کچھ نہیں کر تے اور یہ کھیل گز شتہ کئی سالوں سے پا کستان میں کھیلا جارہا ہے ہم مطالبہ کر تے ہیں کہ دہشت گردو کے خلاف آپریشن صرف کراچی میں نہیں بلکہ پورے ملک میں بلا تفر یق کیا جائے کیو نکہ دہشت گرد کسی ایک علاقے یا صوبے سے نہیں بلکہ یہ ناسور پورے ملک کے گو شے کنار میں پھیلا ہوا ہے شیعہ علماء کو نسل پا کستان صوبہ سندھ کی جانب سے سا نحہ پاراچنار واقعے کے خلاف جمعہ 27جنوری کوسندھ بھر میں احتجاجی مظاہرے منعقد کئےجائیں گے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button