Uncategorized

سانحہ پاراچنار، ایم ڈبلیو ایم کا کراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے اعلان پر سانحہ پاراچنار کے خلاف ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، اس موقع پر مولانا مبشر حسن، مولانا احسان دانش، میثم عابدی، میر تقی ظفر سمیت دیگر رہنما و کارکنان موجود تھے۔ احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ عالمی دہشت گرد تنظیم داعش کو پاکستان میں داخل ہونے سے روکا جائے، امت مسلمہ میں بھڑکائی جانے والی آگ کو طے شدہ سازش کے تحت پاکستان منتقل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سالمیت و استحکام داعش اور دیگر کالعدم دہشتگرد جماعتوں کی بیخ کنی سے مشروط ہے، انہیں پاکستان میں فعال ہونے کا موقع دینا اپنے گھر کو آگ لگانے کے مترادف ہو گا۔

مقررین نے کہا کہ حکومتی اداروں کی لمحہ بھر کی غفلت ملکی بقاء و سالمیت کو سنگین خطرات سے دوچار کرکے رکھ دے گی۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے ضرب عضب اور نیشنل ایکشن پلان کو ایک جیسی رفتار کے ساتھ اہداف کی طرف بڑھنا ہوگا، دہشتگردوں کے سہولت کاروں اور سیاسی پشت پناہوں کو نکیل ڈالے بغیر مطلوبہ نتائج کا حصول ممکن نہیں، دہشتگردوں کی سرکوبی کیلئے ملک بھر میں بھرپور آپریشن کا آغاز کیا جائے۔ اس موقع پر علمائے کرام و رہنماؤں نے وزیراعلیٰ و آئی جی سندھ سے مطالبہ کیا کہ سانحہ پارا چنار کے بعد کراچی سمیت سندھ بھر میں فول پروف سیکیورٹی انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button