مشرق وسطی

عربی چینل پر بحرینی شہید جوان کی پھوپھی کا مرثیہ، اینکر اور مہمان رو پڑے

شیعیت نیوز: معروف عربی نیوز چینل العالم کے پروگرام ، حدیث البحرین کے اینکر اور مہمان نے جب بحرین کے ایک شہید کی پھوپھی سے فون پر رابطہ کیا تو بحرینی شہید کی پھوپھی نے اپنے بھتیجے کی شہادت کا مرثیہ کچھ اس دردناک انداز میں پڑھا کہ العالم چینل کے مہمان اور اینکر دونوں روپڑے۔ جاگے ہوئے ضمیر کہاں ہیں ؟کیوں ہم چاہے جتنی فریاد بلند کریں ہمیں کوئی جواب نہیں ملتا ؟ عالمی انسانی حقوق کی تنظیمیں کہاں ہیں ؟

تفصیلات کے مطابق عربی ٹی و ی چینل” العالم کے براہ راست ٹی وی پروگرام کے دوران اینکرجیھان بدران اوربحرین کی انسانی حقوق کی تنظیم کا سرگرم رکن ابراہیم مدھون جو بطورمہمان موجود تھے شہید عباس السمیع کی پھوپھی کے گریہ کرنے پر کہ جس کو بحرین کے جلادوں نے بے گناہ موت کے گھاٹ اتار دیا تھا رو پڑے ۔

ام علی نے ٹیلیفون پر العالم کو ایک انٹرویو میں پھوٹ پھوٹ کر رونا شروع کر دیا ،جس کی وجہ سے پروگرام حدیث البحرین کے اینکراورمہمان بھی دونوں رو پڑے ۔

ام علی نے العالم کو ٹیلیفون پر ایک انٹرویو دیتے ہوئے اعلان کیا کہ شہید عباس السمیع کے گھر والے فداکاری سے ہاتھ نہیں کھینچیں گے اور مزید قربانیاں انقلاب کی راہ میں پیش کریں گے۔

پروگرام کے دوران انہوں نے آل خلیفہ کی حکومت پر عباس السمیع ، سامی مشیمع اور علی السنکیس کو بلا وجہ موت کی سزا دینے پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے ان تین جوانوں کو بے گناہ موت کی سزا دے کر خود کو اپنے ظالمانہ اقدام کے خطر ناک نتائج میں گرفتار کر لیا ہے ۔

عباس السمیع شہیدکی پھوپھی نے بحرین کے ظالم بادشاہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تم کیوں بے گناہ لوگوں کی جانیں لے رہے ہو ؟ ہم نے تین جوانوں کو دفن کیا ہے ۔ تو نے ہمارے جوانوں کو مار کر ہمارے دلوں کا خون کیا ہے ۔ بندوں کو وہی ملے گا جو ان کے لیے خدا نے مقرر کیا ہے ۔

ام علی نے مزید کہا کہ وہ بیدار ضمیر کہاں ہیں ؟ ہم جس قدر اپنی فریاد بلند کرتے ہیں کوئی جواب کیوں نہیں دیتا ؟ عالمی انسانی حقوق کی تنظیمیں کہاں ہیں ؟ ام علی نے دوبارہ بحرین کے بادشاہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اے ملک حمد ! سن لو ہم خدا سے اپنی شکایت کریں گے ۔ اے ظالم ! تیرے اعمال کی سزا کا دن دور نہیں ہے ۔

میں ان جلادوں سے کہتی ہوں جنہوں نے ہمارے بے گناہ جوانوں کو مارا ہے کہ تم نے کس دل سے بے گناہ جوانوں کے سینوں کی طرف گولیاں چلائیں ؟ اے ملک حمد ! تو نے خدا کو فراموش کر دیا ہے ، لیکن جان لے کہ اللہ جو کچھ ظالم کرتے ہیں ان سے بے خبر نہیں ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button