Uncategorized

ہمیں یک جان ہوکر دہشت گردی کے کینسر کے خلاف اعلان جنگ کرنا ہوگا، علی حسین نقوی

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان سندھ کے سیکرٹری سیاسیات علی حسین نقوی نے وحدت ہاؤس سولجر بازار میں پولیٹیکل کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان لاکھوں بہادر لوگوں کی جانی و مالی قربانیوں کا حاصل ہے، یہ قربانیاں ایک عظیم مقصد کے لئے دی گئی ہیں، وہ عظیم مقصد خطے کے حصول کے لئے تھا، جس پر اسلام کے سنہری اور پاکیزہ حصول کا عملی اجراء کیا جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے پاکستان اور اسلام دشمن عناصر نظریہ پاکستان پر ضرب لگانے کے لئے عالمی طاقتوں کے ایماء پر پاکستان کو گروہی، لسانی، مذہبی گروہ بندیوں میں اس حد تک تقسیم کر رہے ہیں کہ نظریہ پاکستان کی روح دھندلا جائے، آزادی کے بعد سے اب تک پاکستان نے بہت سی مصیبتں برداشت کیں اور یہ سفر اتنا ہی مشکل اور کٹھن تھا جتنا پاکستان بننے میں تھا، اس سرزمین کے باوفا بیٹے اس پاک سر زمین کے دفاع کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ دیتے آئے ہیں اور دیتے رہیں گے، مجلس وحدت مسلمین اور ملک بھر میں محبت کرنے والے شیعہ، سنی عوام اس ملک کا حقیقی نظریاتی و جغرافیائی دفاع ہیں، یہی وجہ ہے کہ بدترین دہشت گردی اور ظلم و ستم کے باوجود دشمن کامیاب نہیں ہو سکا، کیونکہ اس پاک وطن کی مٹی میں شہیدوں کا لہو شامل ہے۔

علی حسین نقوی کا مزید کہنا تھا کہ اگر کوئی اس ملک سے غداری کرنا بھی چاہے تو شہدوں کا لہو اس کی حفاطت کرتا ہے، مملکت پاکستان کی ترقی کے لئے تمام مذہبی، سیاسی، ثقافتی ہم آہنگ جماعتیں مل کر قومیت کے بت توڑ دیں، ہمیں یک جان ہوکر دہشت گردی کے کینسر کے خلاف اعلان جنگ کرنا ہوگا، ہمارا عہد ہے کہ خون کے آخری قطرے تک ہم پاک فوج کے شانہ بشانہ اس وطن کا دفاع کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button