پاکستانی شیعہ خبریں
پشاور: شہر میں فرقہ وارنہ مواد تقسیم کرنے والے کالعدم تنظیم سپاہ صحابہ کے تین کارکنان گرفتار
شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) خیبر پختوان کے درالحکومت پشاور میں میں فرقہ وارنہ مواد تقسیم کرنے والے کالعدم تنظیم سپاہ صحابہ کے تین کارکنان گرفتار، ڈیلی پاکستان نیوز ویب سائیٹ کے مطابق سپیشل پولیس یونٹ نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تکفیری تنظیم سپاہ صحابہ کے 3 کارکنوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سپیشل پولیس یونٹ نے کوہاٹ روڈ پر کارروائی کے دوران شہر میں فرقہ وارانہ مواد پمفلٹ تقسیم کرنے والے کالعدم تنظیم سپاہ صحابہ کے تین کارکنان کو گرفتار کر لیا ہے۔