مشرق وسطی

شامی فوج کی پیشقدمی، دہشت گردوں کے کئی اڈے تباہ

رپورٹ کے مطابق شام کی مسلح افواج نے  مشرقی حمص کے المحطہ الرابعہ اوراس کے مضافاتی علاقوں پر حملہ کر کے کئی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا –

ایک فوجی ذریعے نے رپورٹ دی ہے کہ شامی فوج کے دستوں نے صوبہ حمص میں واقع تدمر کے بعض علاقوں میں داعش دہشت گردوں کے اڈوں پر حملہ کیا اور انھیں بھاری جانی نقصان پہنچایا ہے –

شامی فوج نے تدمر- خان المنقورہ سہ راہے پر داعش دہشت گردوں کی دوگاڑیاں بھی تباہ کردی ہیں اس حملے میں دس دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں – دوسری جانب روس کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ اس کے جنگی طیاروں نے مشرقی شام کے دیرالزور صوبے میں کئی مقامات پر داعش کے اڈوں پر ایک بار پھر بمباری کی ہے-

روسی وزارت دفاع نے بدھ کو اعلان کیا ہے کہ اس حملے میں دیرالزور میں داعش کے دو کمان ہیڈکوارٹر سمیت اس کے اسلحہ ڈپو اور بکتربند گاڑیوں کے اسٹیشنوں کو نشانہ بنایا گیا ہے –

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button