Uncategorized

کراچی میں رینجرز کی کارروائی، کالعدم تحریک طالبان جمریزگروپ کے دو دہشتگرد واصل جہنم

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) کراچی: شہر کے مختلف علاقوں میں رینجرز کی کارروائیوں میں 2 دہشت گرد ہلک جب کہ 9 ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق کراچی کے علاقے گڈاپ ٹاؤن میں شر پسندوں کی موجودگی کی اطلاعات پر رینجرز نے کارروائی کی تو دہشت گردوں نے فائرنگ شروع کردی۔ رینجرز کی جوابی کارروائی میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے.

ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی شناخت فاروق عرف واجد، سفید خان عرف ناصرکے نام سے ہوئی ہے، فاروق کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے جمریزگروپ سے ہے، فاروق ٹارگٹ کلنگ، سرکاری اسکولوں کو اڑانے اور بھتاخوری کی وارداتوں میں ملوث ہے، فاروق نے وادی تیراہ میں عسکری اورآئی ای ڈی بنانےکی تربیت حاصل کی تھی۔ دوسری جانب رینجرزکی جانب سے شہربھرکے مختلف علاقوں سے کارروائیوں کے دوران 9 ملزمان گرفتارکیے گئے ہیں، ملزمان قتل، اقدام قتل اور جرائم کی دیگر وارداتوں میں ملوث ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button