پاکستانی شیعہ خبریں

دشمن اپنی آخری جنگ بلوچستان کی سرزمین کو استعمال کرکے لڑنا چاہتا ہے: چوہدری نثار

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) وزیرِ داخلہ چوہدری نثارعلی خان نے کہاکہ دشمن اپنی آخری جنگ بلوچستان کی سرزمین کو استعمال کرکے لڑنا چاہتا ہے، ایف سی نے بلوچستان میں ریاست کی رٹ کی بحالی اور امن و امان کے قیام کے حوالے سے کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ اس حوالے سے ایف سی کے ہر افسر اور جوان کا کردار قابلِ تحسین ہے۔

وزیر داخلہ سے آئی جی ایف سی بلوچستان میجر جنرل ندیم احمد انجم نے ملاقات کی۔ وزیرِ داخلہ نے میجر جنرل ندیم احمد انجم کو بطور آئی جی ایف سی بلوچستان تعیناتی پر مبارکباد دی،ملاقات میں صوبے میں امن و امان کی صورتحال اور ایف سی سے متعلقہ امور پر تبادلہ خیال کیاگیا، وزیر داخلہ نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اپنے فرائض کی انجام دہی کے سلسلے میں ایف سی کی تمام ضرو ر یا ت کو پور ا کیا جائے گا،وزیرداخلہ نے کہاکہ بلوچستان کو پاکستان مخالف قوتوں سے پاک کرنے کے ساتھ ساتھ بلوچستان کے عوام کے دل و دماغ جیتنے کی ذمہ داری بھی ایف سی پر ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button