پاکستانی شیعہ خبریں

وطن عزیز میں جمہوریت کی مضبوطی کے لیے کوشاں ہیں، سید محمد رضا

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) مجلس وحدت مسلمین کے رکن شوریٰ عالی ایم پی اے آغا رضا نے صوبائی آرگنائزر کے عہدے سے مستعفی ہو کر جمہوری اصولوں کے عین مطابق تمام تر اختیارات نو منتخب صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ برکت علی بلوچ کے حوالے کرتے ہوئے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم اور ہماری پارٹی جمہوری اصولوں کے پابند ہیں، ہمارا پارٹی دستور اسلامی جمہوریہ پاکستان کے آئین و دستور کی روشنی میں مرتب کیا گیا ہے، جس طرح ہماری پارٹی میں جمہوریت قائم ہے اسی طرح ہم وطن عزیز میں بھی ہم جمہوریت کی مضبوطی کے لیے کوشاں ہیں، آمریت ہر سطح پر نقصان کا باعث ہے جمہوری اداروں کی مضبوطی، اختیارات اور عوام کے منتخب نمائندوں کے احترام ہی میں جمہوریت کی بقا ہے لہذا ہم اپنے نو منتخب صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ برکت علی بلوچ کیساتھ بھرپور تعاون کر کے ان کے ہاتھ مضبوط کریں گے۔ آخر میں تمام ممبران نے انہیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے انکی کامیابی اور ملک و قوم کی سلامتی کے لیے دعا کی۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button