Uncategorized

سی ٹی ڈی نے پشاور روڈ سے تکفیری دہشتگرد مجیب خان گرفتارکرلیا، بھاری مقدارمیں دھماکہ خیز مواد برآمد

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) راولپنڈی کے علاقے پشاور روڈ سے سی ٹی ڈی نے تکفیری دہشتگرد کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد برآمد کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کانٹرٹیررازم (سی ٹی ڈی ) نے راولپنڈی کے علاقے پشاور روڈ سے تکفیری دہشتگرد کو گرفتار کیا ہے ۔جس کی نشاندہی پر 610 گرام دھماکاخیزمواد،بال بیرنگ،ڈیٹونیٹربرآمد ہوئے ہیں۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق دہشت گرد کا نام مجیب خان بتایا جارہا جو باجوڑایجنسی کا رہائشی ہے جبکہ ملزم نے اس بات کا بھی انکشاف کیا ہے کہ وہ تخریب کاری کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔ تاہم پولیس نے زیر حراست تکفیری دہشتگرد کیخلاف مقدمہ در ج کرتے ہوئے اسے مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button