Uncategorized

خانیوال، تکفیری دہشتگردوں کے ہاتھوں اغواء ہونے والے نجی بینک کے شیعہ آفیسر سید عدنان اسد ترمذی کی تشدد شدہ نعش ایک ہفتہ بعد برآمد

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) خانیوال: شیعہ نسل کشی کا ایک اور افسوس ناک واقعہ،  کلعدم تکفیری تنظیم سپاہ صحابہ اہلسنت والجماعت کے دہشتگردوں کے ہاتھوں اغواء ہونے والے نجی بینک کے شیعہ آفیسر سید عدنان اسد ترمذی کی تشدد شدہ نعش ایک ہفتہ بعد برآمد، تفصیلات کے مطابق خانیوال میں نجی بینک میں کام کرنے والے شیعہ آفیسر سید عدنان اسد ترمذی ولد میر اسد ترمذی کو ایک ہفتہ قبل ملتان سے اغواء کیا گیا تھا جب وہ اپنے کزن کی شادی کی تقریب کے دعوت نامہ اپنے رشتہ داروں میں تقسیم کرکے گھر واپس آرہے تھے کہ دہشتگردوں نے انہیں اغواء کیا، 

اہل خانہ کے مطابق اغواء کا مقدمہ ستیل ماڑی ملتان میں درج کریا گیا، اغواء کے گیارہ روز بعد آج شیعہ جوان سید عدنان اسد ترمذی کی تشدد زادہ نعش تھانہ قادر پور رواں سے ملی جن تشدد کے بعد گولیاں مارکر شہید کیا، شہید کو کلعدم تکفیری تنظیم سپاہ صحابہ اہلسنت والجماعت کے دہشتگردوں سے دھمکیاں بھی موصول ہوئی تھی، 

Image may contain: 1 person

یاد رہے کہ شہید سید عدنان اسد ترمذی کے پھوپھا میر ظہیر الحسن ترمذی اور کزن فاروق برجیس طاہر ایڈوکیٹ کو بھی پہلے ہی ان تکفیری دہشتگروں نے اپنے بربریت کا نشانہ بنا تھا۔ واضح رہے کہ ان 25 دنوں کے اندر 30 سے زائد شیعہ مسلمان سعودی امداد خور کلعدم تکفیری دہشتگرد تنظیم کے دہشتگردوں کے ہاتھ شہید ہوئے ہیں، کراچی، پاراچنار سمیت پورے ملک میں ایک تسلسل کے ساتھ شیعان حیدرکرار کا قتل عام ریاستی اداروں کی سرپرستی میں جاری ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button