مشرق وسطی

کفن پوش بحرینی عوام کے شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرے

بحرین کے سینکڑوں خواتین و حضرات گزشتہ رات کفن پہن کر سڑکوں پر نکل آئے اور نعرے لگاتے رہے کہ ہم مرتے دم تک شیخ عیسی قاسم کی حمایت جاری رکھیں گے۔

بحرینی عوام نے یہ مظاہرے ملک کے مختلف علاقوں بشمول بوری، سنابس، کرزکان، دارکلیب، مالکیہ، باربار، سھلہ، ھملہ، مصلی، قدم اور ابوصیبع میں کئے گئے۔
واضح رہے کہ شیخ عیسی قاسم کے ترجمان شیخ عبداللہ الدقاق نے بحرین کے علماء کو کفن پوش مظاہرے منعقد کرنے کی غرض سے مدعو کیا تھا اور کہا تھا کہ یہ مظاہرے پرامن ہونگے جو اپنے دین اور وطن کے دفاع کیلئے کئے جائیں گے۔

انہوں نے آل خلیفہ حکومت کی جانب سے شیخ عیسی قاسم کی سزا کو سیاسی خودکشی قرار دیا اور خبردار کیا کہ اس جیسے اقدامات سے آتش فشاں کی مانند لاوا پھٹ سکتا ہے جو پورے خطے کو اپنی لپیٹ میں لے لے گا۔

گزشتہ ہفتے کے دوران آل خلیفہ کے آلہ کاروں کی بڑی تعداد نے جو فوجی گاڑیوں پر سوار تھے، نے بحرین کی اسلامی تحریک کے سربراہ شیخ عیسی قاسم کی رہائشگاہ کے نزدیک دھرنا دینے والوں پر حملہ کیا تھا۔

یاد رہے کہ بحرینی عوام 14 فروری 2011ء سے مسلسل آل خلیفہ کی متعصب پالیسیوں کیخلاف سراپا احتجاج ہیں۔

بحرینی عوام آل خلیفہ حکومت سے آزادی، انصاف کے قیام اور متعصب رویوں کے خاتمے کے خواہاں ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button