پاکستانی شیعہ خبریں
ڈیرہ اسماعیل خان: سیکورٹی فورسز کے ہاتھوں کلعدم تحریک طالبان کا بدنام زمانہ تکفیری دہشتگرد ہلاک
شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی میں سرچ آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں فائرنگ کے تبادلے میں انتہائی خطرناک طالبان کمانڈر ہلاک ہو گیا جبکہ 8 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا، تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی کے علاقہ لونی میں سیکورٹی فورسز سرچ آپریشن میں مصروف تھی کہ اچانک دہشتگردوں نے فائرنگ شروع کر دی دو طرفہ فائرنگ کے تبادلہ میں نورنگ نامی بدنام زمانہ تکفیری دہشتگرد مارا گیا جبکہ سرچ آپریشن کے دوران آٹھ دہشتگردوں کو سیکورٹی فورسز نے حراست میں لے لیا، آئی ایس پی آر ذرائع کے مطابق فائرنگ کے تبادلہ میں سیکورٹی فورس اہلکار میجر عباس ، کیپٹن عمر اور نائیک عدنان زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا