Uncategorized

ریاستی اداروں کے ہاتھوں شیعہ افراد کی جبری گمشیدگی تشویش کا باعث، کراچی سے ایک اور شیعہ رہنماء عارف جعفری بھی اغوا

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) کراچی: قانوں نافذ کرنے والے سادہ لباس اہلکاروں نے ایک اور شیعہ رہنماء عارف جعفری کا گرفتار کرلیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق عارف جعفری کو سادہ لباس اہلکاروں نے کراچی کے علاقے آئی آئی چندریگر روڈ سے اغوا کیا ہے اور نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ، ابھی تک معلوم نہیں ہوسکا کہ وہ کہاں ہیں اور انہیں کس نے گرفتار کیا ہے۔ واضح رہے کہ عارف جعفری کا تعلق جعفریہ لیگل ایڈ کمیٹی سے تھا اور وہ شہید عسکری رضا کے قریبی ساتھیوں میں شمار کیئے جاتے تھے۔

یاد رہے کہ اس وقت ملک بھر شیعہ جوان،علماء اور متحرک افراد کو سادہ لباس اہلکار گھروں سے اُٹھا لے گئے تھے جنکی تعداد ۱۰۰ سے زائد ہوگئی ہے،ابھی تک ان کمشدہ افراد کا انکی فیملی سے بھی کوئی رابطہ نہیں ہوسکا ہے، اطلاعات کے مطابق کئی جوان دو سے سال سے لاپتہ ہیں، دوسری جانب اس ریاستی جبر پر انسانی حقوق کے ادارے اور عدالتیں خاموش تماشائی بنی ہوئی ہیں۔ ملت تشیع ایک طرف تکفیری دہشتگردی کا شکارہے تو دوسری طرف ریاستی ظلم و جبر کا شکار۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button