مشرق وسطی

دہشت گردوں کے مقابلے میں شامی فوج کی پیشقدمی

تفصیلات کے مطابق شامی فوج نے دیرالزور میں المقابر علاقے پر دہشت گردوں کے حملے کو پسپا اور شہر الباب کے جنوب میں داعش کے مواصلاتی راستے کو کاٹ دیا ہے – حلب کے مشرقی مضافاتی علاقوں کے جنگی محاذوں پر نظررکھنے والے فوجی مبصر محمد المنصور نے اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ شامی فوج نے روسی فضائیہ کی مدد سے حلب کے مضافات میں واقع ریف الباب میں داعش کے زیر قبضے علاقوں کی جانب پیشقدمی کرتے ہوئے کئی داعشی دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے- محمد المنصور نے کہا کہ شامی فوج نے اپنی پیشقدمی جاری رکھتے ہوئے عران دیہات کو آزاد کرا لیا- شام کے ایک فوجی ذریعے نے بتایا ہے کہ شامی فوج نے دیرالزور میں بھی الکٹرانیک سپورٹ کے مرکز اور المقابر کے علاقے میں داعش کے حملوں کو ناکام بناتے ہوئے انھیں شدید جانی نقصان پہنچایا –

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button