Uncategorized

کراچی: سرکاری اسپتالوں میں‌ دہشت گردی کا‌خدشہ، سیکیورٹی سخت کرنے کا فیصلہ

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) کراچی: دہشتگردی کے خدشات کے پیشِ نظر سرکاری اسپتالوں میں سیکیورٹی سخت کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے سرکاری اسپتالوں میں دہشت گردی کے خدشات بڑھ گئے ہیں‌، جس کے بعد دہشتگردی کے خدشات کے پیشِ نظر کراچی کے سرکاری اسپتالوں میں سیکیورٹی سخت کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

جس کی وجہ سے سول اسپتال میں تمام غیر متعلقہ گاڑیوں کے داخلے پر پابندی لگا دی گئی ہے ۔ ڈاکٹرز، پیرامیڈکس اور میڈیا کی گاڑیاں بھی اسپتال کی حدود میں پارک نہیں کی جاسکیں گے۔ ایم ایس کا کہنا ہے کہ سول اسپتال میں تمام غیر متعلقہ گاڑیوں کے داخلے پر پابندی لگا دی گئی جبکہ ۔ ڈاکٹرز، پیرامیڈکس اور میڈیا کی گاڑیاں بھی اسپتال کی حدود میں پارک نہیں کی جاسکیں گے۔ ڈاکٹر سیمی جمالی کا کہنا ہے کہ جناح اسپتال میں بھی پرائیویٹ گاڑیوں کے داخلے پر پابندی عائد لگا دی گئی ہے، سول، جناح اسپتال، این آئی سی ایچ، این آئی سی وی ڈی میں غیرمتعلقہ گاڑیوں کو بارک کرنے پر پابندی ہونگی۔

دوسری جانب سیکیورٹی کے پیشِ نظر جناح اسپتال کے نئے مرکزی دروازے کی تعمیر شروع ہوگئی ہے اور مرکزی دروازوں پر واک تھرو گیٹس بھی نصب ہوں گے جبکہ سرکاری اسپتالوں کے گرد سیکیورٹی بھی بڑھا دی گئی ہے ایم ایس سول اسپتال کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سیکیورٹی بڑھانے کی ہدایت کی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button