Uncategorized

شیعہ رہنماؤں کی ٹارگٹ کلنگ کیخلاف ساہیوال میں احتجاجی ریلی، حکومت کیخلاف نعرے بازی

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) ساہیوال میں شیعہ رہنماؤں کی ٹارگٹ کلنگ اور دہشتگردی کے بڑھتے ہوئے واقعات کیخلاف مرکزی امام بارگاہ سے جوگی چوک تک احتجاجی ریلی نکالی گئی جس کی قیادت مجلس وحدت مسلمین پنجاب علامہ مبارک علی موسوی نے کی۔ ریلی میں شہریوں کی کثیرتعداد شریک ہوئی اور دہشتگردی کیخلاف نعرے لگائے۔

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مبارک موسوی کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر قاسم شہید اور ڈاکٹر خالد بٹ شہید کے قاتلوں کی گرفتاری تک ہم پُرامن احتجاج کا سلسلہ جاری رکھیں گے، پنجاب حکومت ہمیں تحفظ دینے میں ناکام ہو چکی ہے، ساہیوال میں 2 ماہ کے اندر 3 شہادتیں مقامی انتظامیہ

اور پنجاب حکومت کی نااہلی کا ثبوت ہیں، شہداء کے لواحقین کو انصاف نہ ملا تو احتجاج کا سلسلہ پورے پنجاب کے اضلاع تک بڑھایا جائے گا۔ ریلی سے سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم لاہور علامہ حسن ہمدانی نے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ہم دہشتگردوں اور متعصب انتظامیہ دونوں کے نشانے پر ہیں، ہمارے علماء اور پڑھے لکھے نوجوانوں کو پنجاب میں غائب کر دیا گیا ہے، دوسری طرف دہشتگرد ہمیں چن چن کر نشانہ بنا رہے ہیں، پنجاب میں نیشنل ایکشن پلان مکمل ناکام ہو چکا ہے، ساہیوال میں پے درپے ہمیں نشانہ بنایا جا رہا ہے، ہم ایسے مظالم پر خاموش نہیں رہیں گے، انصاف منلے تک احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا۔

 

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button