مشرق وسطی

آل خلیفہ کے کارندوں کے ہاتھوں تین بحرینی نوجوان شہید

منامہ (مانیٹرنگ ڈیسک)بحرین میں آل خلیفہ کے کارندوںنے اس ملک کے دار الحکومت منامہ کے مشرقی علاقے میں تین نوجوانوں کو گولی مار کر شہید کر دیا۔’’رضا الغسرۃ‘‘ ۲۹ سالہ، محمود یوسف حبیب حسن یحیی‘‘ ۲۲ سالہ اور ’’مصطفیٰ یوسف عبد علی‘‘ ۳۵ سالہ گزشتہ روز جمعرات کو منامہ کے مشرقی علاقے بندر خلیفہ میں آل خلیفہ کے گماشتوں کے ہاتھوں چلائی گئی گولی میں شہید ہو گئے۔

بحرین کی وزارت داخلہ نے جمعرات کو اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ تین افراد گولی کے ذریعے جاں بحق اور سات گرفتار ہو چکے ہیں۔بحرینی پولیس کے سربراہ طارق حسن نے ان افراد کو پولیس پر قاتلانہ حملہ کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔بحرینی عوام نے مختلف علاقوں میں احتجاجی مظاہرے کر کے آل خلیفہ کے اس تشدد کی مذمت کی۔مظاہرے کرنے والوں نے شہیدوں کی تصویروں کو ہاتھوں میں لیا ہوا تھا جبکہ آل خلیفہ حکومت کے خلاف نعرہ بازی کر رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button