مشرق وسطی

شامی فوج کی الباب کے قریب تک پیشقدمی

رپورٹ کے مطابق شامی فوج عوامی رضاکاروں کے تعاون سے تادف کے علاقے تک پہنچ گئی ہے جہاں سے تھوڑے ہی فاصلے پر الباب شہر واقع ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شامی فوج اور دہشت گردوں کے درمیان شدید جھڑپیں ہو رہی ہیں جہاں دہشت گردوں کو سخت نقصان پہنچا ہے۔
شامی فوج، تیزی کے ساتھ پیش قدمی کر رہی ہے اور شہر الباب سے صرف آٹھ سو میٹر کے فاصلے پر ہے۔
المیادین ٹی وی نے بھی رپورٹ دی ہے کہ الباب کے مغرب میں شامی فوج کے مقابلے میں مخالف عناصر کی پسپائی کا سلسلہ جاری ہے۔
شہر الباب، ترکی کی سرحد کے قریب واقع ہے جس کا شمال، مشرق اور مغرب کی جانب سے ترک فوجیوں اور مخالفین نے محاصرہ کر رکھا ہے۔
ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے جو شام میں دہشت گردوں کی حمایت کرتے رہے ہیں، دو ہزار سولہ کے موسم گرما میں شمالی شام میں فوجی کارروائی کرنے کی ہدایات جاری کی تھیں۔
شہر الباب پر شامی فوج کے کنٹرول کی صورت میں نہ صرف اس شہر سے تیل اور نوادرات کی اسمگلنگ ختم ہو جائے گی بلکہ دہشت گردوں کے لئے ترکی کی حمایت بھی منقطع ہو جائے گی۔
واضح رہے کہ امریکہ، اس کے مغربی اتحادیوں، ترکی اور سعودی عرب کی جانب سے دہشت گردوں کی حمایت اور شام میں بشار اسد کا تختہ الٹنے کی غرض سے شام کا بحران سنہ دو ہزار گیارہ میں شروع کیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button