Uncategorized

ایران ،پاکستان کو بجلی کی سپلائی بڑھانے کیلئے تیار ہے: ایرانی قونصل جنرل احمد محمدی

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) کراچی: ایرانی قونصلجنرل نے احمد محمدی نے کہا ہے کہ ایران پاکستان کو بجلی کی سپلائی 130میگاواٹ سے 3ہزار میگاواٹ تک بڑھانے کیلئے تیار ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ایرانی قونصل خان یہ اعلان ایرانی قونصل جنرل سے خطاب کرتے ہوئے کیا جبکہ اسموقع پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے بھی تقری میں شرکت کی.

ایرانی قونصل جنرل کاکہنا تھا کہ ایران گیس پائپ لائن پاکستان کیلئے انرجی حاصل کرنے کا انتہائی منافع بخش ،سب سے زیادہ محفوظ اور سستاذریعہ ہے ۔ان کا کہناتھا کہ یہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کیلئے انتہائی اہم موڑ ہے ،اسے ہمیں جتنی جلدی ہو سکے مکمل کرنا چاہیے ۔ان کا کہناتھا کہ تہران پر نیوکلیئر پراگرام کے باعث لگنے والی پابندیوں کی وجہ سے ایران اور پاکستان کے درمیان تعلقات کے ساتھ ساتھ کاروبار بھی متاثر ہواہے ۔تاہم 2016میں بہت سی پابندیاں ختم ہو چکی ہے ۔واضح رہے کہ ایران کی جانب سے بیلسٹک میزائل کے تجربے کے بعد امریکہ نے تہران پر مزید پابندیاں عائد کر دی ہیں ۔

احمد محمدی کا کہناتھا کہ ہمسایہ ملک پاکستان کے ساتھ دوستانہ تعلقات ایران کی ترجیحات میں شامل ہیں ۔ایران ،پاکستان کی سلامتی ،خوشحالی اور استحکام کی خواہش رکھتاہے اور ہمارا یقین ہے کہ یہ ایران کیلئے بھی فائدہ مندہو گی ۔انہوں نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں24تا 27فروری تک ایرانی ایشاءکی نمائش منعقد کی جارہی ہے جبکہ اپریل میں تہران میں پاکستانی کی اشیاءکی نمائش کی جائے گی ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button