Uncategorized

حکومت کو بلند وبانگ دعووں کی بجائے شہریوں کی جانوں کا تحفظ یقینی بنانے کے لئے حقیقی اقدامات کرنے چاہیے، مولانا کاشف ظہورنقوی

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) شیعہ علماء کونسل ملتان کے ضلعی صدر علامہ سید کاشف ظہور نقوی نے لاہور میں کالعدم جماعت کی جانب سے کیے جانے والے خودکش حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے حکومتی اداروں کی غفلت قرار دیا، ملتان سے جاری بیان کے مطابق ایس یو سی کے ضلعی صدر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے دل لاہور میں حملہ اور قیمتی جانوں کا ضیاع انتہائی افسوسناک ہے، حکمرانوں کی غفلت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ملک دشمن عناصر (ممکنہ طور پر راء ) کی شرمناک کاروائی ہے، پاکستان کا دشمن لاہور شہر میں پاکستان سپر لیگ کے فائنل کے انعقاد میں خلل ڈالنے میں کامیاب ہوا ہے وہیں عالمی سطح پر وطنِ عزیز کی مزید بدنامی کے درپے ہے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ حکمران طبقہ وطن اور اہل وطن کی حفاظت میں اگر واقعی سنجیدہ ہے تو ایک ہفتے کے اندر اندر لاہور دھماکے کے اصلی مجرموں کو گرفتار کر کے متاثرہ مقام پر ہی سرِعام سزا دے، دہشت گرد جب جہاں جو چاہیں کر گزرتے ہیں، حکومت کو بلند وبانگ دعووں کی بجائے شہریوں کی جانوں کا تحفظ یقینی بنانے کے لئے حقیقی اقدامات کرنے چاہیے، اللہ کریم دھماکے کے نتیجے میں شہید ہونے والوں کے درجات بلند فرمائے اور زخمیوں کو شفایاب فرمائے۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button