مشرق وسطی

شامی حکومت کی شام میں ترکی کی فوجی موجوگی کی مخالفت

دمشق (مانیٹرنگ ڈیسک)شام کے نائب وزیرخارجہ فیصل المقداد نے کہا ہے کہ ترک حکومت نے شام کے اقتدار اعلی و خود مختاری اور شامی عوام پر جارحیت کا ارتکاب کیا ہے اس لئےاس کو شام کی سرزمین سے فوری طور پر باہر نکل جانا چاہئے -شام کے نائب وزیر خارجہ فیصل المقداد نے کہا کہ جو بھی ملک کسی دوسرے ملک پر قبضہ کرتا ہے اور دوسرے ملکوں پر حملہ یا اقتدار اعلی کی خلاف ورزی کرتا ہے اس سے بین الاقوامی قوانین کے مطابق بازپرس ہونی چاہئے –
شام کےنائب وزیرخارجہ نے کہاکہ شام کی حکومت اور عوام اپنے مسائل اور مشکلات کو خود حل کرسکتے ہیں اور یہ پیغام ان لوگوں کے لئے ہے جو شام کے داخلی امور میں مداخلت کررہے ہیں- انہوں نے کہا کہ ترک صدر رجب طیب اردوغان شام کو انسانی المیے اور علاقے کو ایک اور جنگ کی طرف لے جا رہے ہیں اور ان کے اس اقدام کی کوئی دلیل نہیں ہے-
شامی نائب وزیرخارجہ نے داعش مخالف امریکا کے نام نہاد اتحاد کے بارے میں بھی کہا کہ یہ اتحاد جس کی قیادت امریکا کررہا ہے وہ دہشت گردوں اور انسانوں کے قاتلوں پر بمباری نہیں کررہا ہے بلکہ شامی عوام کا قتل عام کررہا ہے – انہوں نے اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف امریکی حکومت کی دھمکیوں کو بلا جواز قرار دیتے ہوئے کہاکہ امریکی حکومت کے اس اقدام کی کسی بھی طرح سے توجیہ نہیں کی جاسکتی- فیصل مقداد نے کہاکہ ایران ان پہلے ملکوں میں سے ہے جنھوں نے دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں پرچم بلند کیا ہے- شامی نائب وزیرخارجہ نے کہا کہ ایران نے علاقے کی موجودہ مشکلات کے حل کے لئے کوشش کی ہے اور اس نے مثبت کردار ادا کیا ہے-

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button