Uncategorized

تکفیری دہشتگردوں کو بچانے کیلئے بڑی مہارت سے نیشنل ایکشن پلان کا رخ موڑ دیا گیا، علامہ مقصود ڈومکی

شیعہ ںیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) جیکب آباد: مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندہ کے سیکریٹری جنرل علامہ مقصودعلی ڈومکی نے کہا ہے کہ لاہور دھشت گردی کا سانحہ ملک میں گذشتہ کئی دہائیوں سے جاری دھشت گردی کا تسلسل ہے۔ گذشتہ کئی دہائیوں سے وطن عزیز پاکستان دھشت گردی کی آگ میں جل رہا ہے ، دھشت گردوں کے ہاتھوں اب تک اسی ہزار پاکستانی شہری شہید ہوچکے،مگر پھر بھی دھشت گردوں کے ٹریننگ کیمپس آزادانہ انداز میں اپنا کام جاری رکھے ہوئے ہیں، اور ان کے سہولت کار منتخب ایوانوں سے لے کر ایوان اقتدار تک دھشت گردوں کے وکیل صفائی بن کر ان کے دفاع میں مصروف ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دھشت گردوں کی وسیع پیمانے پر مالی معاونت ہورہی ہے، جبکہ دھشت گردوں کو بچانے کے لئے بڑی مہارت سے نیشنل ایکشن پلان کا رخ موڑ دیا گیا ہے۔ سندہ حکومت نے دھشت گردی میں ملوث مراکزاور مدارس کی نشاندہی کی تو وفاق نے کاروائی کی بجائے مذاق اڑایا۔ جبکہ تکفیری دھشت گرد ، سامراجی قوتوں کے آلہ کار بن کر بے گناہ مسلمانوں کا ناحق خون بہا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین نے دھشت گردی کے خلاف جدوجہد میں قائدانہ کردار ادا کیا ہے۔ ہم ملک کی تمام امن پسند قوتوں کو دعوت دیتے ہیں کہ آئیے دھشت گردی کے خاتمہ کے لئے ہمارا ساتھ دیجئے، ہم ایک مرتبہ پھر حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ تکفیری دھشت گردوں کے خلاف ملک گیر آپریشن کیاجائے۔ فوجی عدالتوں کے ہوتے ہوئے ہمیں انصاف نہیں ملا۔ ہزاروں شہداء کے وارث آج بھی انصاف کے منتظر ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button