Uncategorized

علامہ تصور جوادی پر حملہ آزادی کشمیر کے جدوجہد پر حملہ ہے، علامہ مبارک موسوی

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ مبارک علی موسوی نے صوبائی سیکرٹریٹ لاہور میں مجلس وحدت مسلمین کے دیگر رہنماؤں علامہ سید حسن رضا ہمدانی، سید حسین زیدی، نجم الحسن، سید حسن کاظمی کے ہمراہ ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاراچنار، پنجاب، سندھ اور آزاد کشمیر کی پُرامن وادی میں دہشتگردی کی حالیہ لہر کا سبب ریاستی اداروں کی جانب سے تکفیری دہشتگردوں کیخلاف نرم رویہ ہے، بھارتی خفیہ ایجنسی "را” کے ایجنٹس ملک میں بدامنی پھیلا کر دنیا میں پاکستان کو جنگ زدہ ریاست کے طور پر متعارف کرانے کی سازش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کو متنازعہ بنانے میں دہشتگردوں کے سیاسی سرپرست کامیاب ہو چکے ہیں، علامہ تصور جوادی آزاد کشمیر میں اتحاد امت کے داعی اور ملک دشمنوں کیخلاف متحرک رہنما ہیں، ان پر حملہ آزادی کشمیر کے جدوجہد پر حملہ ہے اور اس حملے میں وہی کالعدم دہشتگرد ملوث ہیں جن کو را کی سرپرستی حاصل ہے۔

انہوں نے کہا کہ فوجی عدالتوں سے سزا یافتہ دہشتگردوں کی سزاوں پر عملدرآمد روک کر نااہل حکمرانوں نے دہشتگردوں کی حوصلہ افزائی کی ہے، دہشتگردی کیخلاف جنگ کو سیاسی قیادتوں نے مصلحت پسندی کی نذر کرکے ملک و قوم کیساتھ سنگین خیانت کی ہے، ملک بھر میں دہشگردوں کی نرسری کالعدم جماعت کے لوگ ان کے سہولت کار اور سیاسی سرپرست آزاد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کے نام پر دہشتگرد مخالف قوتوں کو ملک کے طول و عرض میں نشانہ بنایا جا رہا ہے، پاک چائنہ اقتصادی راہداری کو اسلام کیخلاف سازش قرار دینے والے ملاؤں کیخلاف حکومتی و ریاستی اداروں کی خاموشی اس بات کی غمازی ہے کہ دہشتگردوں کے سیاسی سرپرستوں کے سامنے تمام ادارے بے بس ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی جان ومال کے تحفظ میں حکمران ناکام ہو چکے ہیں، حکمران اور ریاستی ادارے ہوش کے ناخن لیں اور غیرریاستی عناصر کیخلاف فوری بے رحمانہ آپریشن کا اعلان کریں بصورت دیگر یہ دہشتگردی کا ناسور سب کچھ ختم کرکے رکھ دے گا۔ علامہ مبارک موسوی نے مزید کہا کہ علامہ تصور جوادی اور انکی اہلیہ پر قاتلانہ حملہ، لاہور مال روڈ خودکش حملہ، ساہیوال میں ڈاکٹر قاسم علی تنویر کی شہادت، حیات آباد پشاور میں ہونیوالی بربریت، کراچی و کوئٹہ میں آئے روز شیعہ ٹارگٹ کلنگ اور ملک میں سیکیورٹی اداروں کی واضح ناکامی کیخلاف بعداز نماز جمعہ پنجاب بھر کے تمام اضلاع میں یوم احتجاج کا اعلان کرتے ہیں۔

 

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button