پاکستانی شیعہ خبریں

سعودی اتحاد امریکی ایجنڈے کا حصہ ہے / کیا یہ اتحاد فلسطین، کشمیر اور برما کے مسلمانوں کے لئے کچھ کر سکتا ہے؟

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سینیٹر حافظ حمداللہ کا کہنا ہے کہ سعودی اتحاد امریکی ایجنڈے کا حصہ ہے، کیا یہ اتحاد فلسطین، کشمیر اور برما کے مسلمانوں کے لئے کچھ کر سکتا ہے۔؟ یہ اتحاد مسلمانوں نے خود نہیں بنایا، کیا مسلمانوں کے اتحاد او آئی سی نے تاحال کچھ کر کے دکھایا ہے تو کیا ضرورت تھی نئے اتحاد بنانے کی اور اگر یہ اتحاد دہشت گردی اور داعش کے خلاف بنا ہے تو وہ ممالک اس میں شامل کیوں نہیں جو داعش کے خلاف لڑتے ہیں۔؟ یہ کیسا اتحاد ہے جسے سب سے پہلے امریکہ سپورٹ کرتا ہے، اس لئے میں سمجھتا ہوں کہ دال میں کچھ کالا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اوبامہ اور ٹرمپ میں کوئی فرق نہیں، جو اوبامہ کرتا تھا وہی کام ٹرمپ کر رہا ہے، اگر فرق ہے تو صرف اتنا کہ وہ خاموشی سے کرتا تھا یہ سرعام کرتا ہے۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button