Uncategorized

فوجی عدالتوں کے خاتمے سے دہشتگردوں کے حوصلے بلند ہوئے، صاحبزادہ حامد رضا

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے جامعہ ام رحمت اچھرہ لاہور میں دھماکے کے شہداء کیلئے دعائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فوجی عدالتوں کے خاتمے سے دہشتگردوں کے حوصلے بلند ہوئے، حکومت نیشنل ایکشن پلان پر عمل نہ کرکے شہداء کے خون سے بے وفائی کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سنی اتحاد کونسل پشاور دھماکے کی سخت مذمت کرتی ہے، سیف سٹی پروجیکٹ پر اربوں روپے خرچ ہونے کے باوجود مال روڈ پر دھماکہ ہونا لمحہ فکریہ ہے، موجودہ نظام طاقتور اور امیر کا احتساب نہیں کر سکتا، موجودہ حکومت ملکی تاریخ کی ناکام ترین حکومت ہے۔ صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ افغان حکومت اپنی سرزمین پر پاکستانی دہشتگردوں کی پناہ گاہیں ختم کرے، دہشتگردی کے ناسور سے نجات کیلئے فوجی عدالتوں کی بحالی ناگزیر ہے۔

صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ حکومت نیشنل ایکشن پلان پر عمل کے لیے مخلص اور سنجیدہ نہیں، دہشتگردی کی تازہ لہر حکومت کی غفلت، سستی اور نااہلی کا نتیجہ ہے، کرپشن کی وکالت کرنیوالے وزراء قومی مجرم ہیں، نیب کو ختم کرکے ایسا احتساب کمیشن بنایا جائے جس میں فوج، خفیہ ایجنسیوں کے نمائندے اور سپریم کورٹ کے ججز بھی شامل ہوں، موجودہ حکمران عوامی ٹیکس سے بنا ہر منصوبہ تحفہ قرار دیتے ہیں حالانکہ تحفہ اپنی جیب سے دیا جاتا ہے، کوئٹہ جس بیوروکریٹ کے گھر سے اربوں روپے نکلے تھے وہ بھی قطری شہزادے کا خط لا سکتا ہے، قطری شہزادے کا خط پاناما زدہ حکمرانوں کو بچا نہیں سکتا، حکمران دہشتگردی کے ناسور کو کچلنے کیلئے مؤثر اقدامات کریں۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button