Uncategorized

دہشت گردی کی تازہ لہر، حکومت دہشت گردوں کے خلاف سخت کاروائی کرے، علامہ شہنشاہ نقوی

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) خطیب مسجد باب العلم علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے ملک کے مختلف حصوں میں دہشت گردی کی تازہ لہر پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت دہشت گردوں کے ساتھ کسی بھی قسم کی رعایت کرنے کے بجائے ان کے خلاف سخت کاروائی کرے، حکمران کالعدم دہشت گردوں اور ان کی تنظیموں کے ساتھ ہمدردی رکھتے ہیں، جس کی وجہ سے دہشت گردی کا ناسور ختم نہیں ہو پاتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب بھی وقت ہے کہ حکومت اور ریاستی ادارے ملک دشمنوں کے خلاف بلاتفریق ٹھوس اور مؤثر قسم کی کاروائیاں کریں تاکہ عوام کو محفوظ بنایا جاسکے۔ بعد ازاں انہوں نے کراچی، پشاور، کوئٹہ اور لاہور کے شہداء کیلئے دعائے مغفرت و فاتحہ خوانی کی اور ان سانحات اور واقعات کے ملزمان کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button