Uncategorized

قلندر کی نگری مقدس جگہ ہے، دہشتگردی کے تازہ واقعات وفاقی حکومت کی ناکامی کے ثبوت ہیں، مولا بخش چانڈیو

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت قومی سلامتی پالیسی پر عمل پیرا نہیں ہے، جس کے باعث ملک میں بزرگان دین کی درگاہوں پر بھی خودکش حملے ہو رہے ہیں، قلندر کی نگری ایک مقدس جگہ ہے، دہشت گردی کے تازہ واقعات وفاقی حکومت کی ناکامی کے ثبوت ہیں، وزیر داخلہ کہیں نظر نہیں آ رہے، رحمان ملک اچھے تھے جو مشکل گھڑی میں نظر تو آتے تھے۔ سول ہسپتال حیدرآباد میں سیہون دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ ملک میں جہاں پر بھی کوئی افسوس ناک واقعہ پیش آتا ہے تو وزیر داخلہ چوہدری نثار نظر نہیں آتے، وزیراعظم پاکستان کو آج سیہون دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کرنا چاہیئے تھی، موجودہ وزیر داخلہ سے تو سابقہ وزیر داخلہ رحمان ملک اچھے تھے جو مشکل گھڑی میں نظر تو آتے تھے، دہشت گردی کے تازہ واقعات وفاقی حکومت کی ناکامی کے ثبوت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے واقعات روز کا معمول بن چکے ہیں اور سیکیورٹی ادارے صرف افسوس کرکے جان چھڑاتے رہتے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ ذمہ دار انسان ہیں، انہوں نے رات کو ہی زخمیوں کے لئے ایمبولینسز، ادویات اور دیگر ضروری اشیاء فراہم کیں، پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوام کا ساتھ دیا ہے اور ہر مشکل گڑی میں عوام کے ساتھ رہے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button