پاکستانی شیعہ خبریں

اپنے سوا سب کو کافر قرار دینے کی سوچ نے عالم اسلام کو دہشتگردی کی آگ میں جلا ڈالا ہے، علامہ سید ہاشم موسوی

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما اور امام جمعہ علامہ سید ہاشم موسوی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ صرف اپنے آپ کو مسلمان اور دوسروں کو کافر سمجھنا اور کافر قرار دیکر انہیں واجب القتل قرار دینے والی سوچ نے عالم اسلام کو دہشتگردی کی آگ میں جلا ڈالا ہے اور وطن عزیز کی بنیاد وں کو کھوکھلا کررہا ہے۔

سہیون شریف خود کش حملے کی بنیاد کو اسی سوچ کا مظہر قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے ہر واقعے کی ذمہ داری طالبان ، داعش ، لشکر جھنگوی خود قبول کرتی ہے جبکہ سیاسی و مذہبی قوتیں ان دہشتگردی کو بھارت یا امریکہ و اسرائیل کی سازش قرار دیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف دہشتگردی کی مذمت کی جاتی ہے اور دوسری طرف دہشتگردوں کو مدافع اسلام کا لقب دیکر ان کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ در حقیقت عوام کو کنٖفوز کرنے والی یہ جماعتیں ہی دہشتگردوں کے سہولت کار ہیں جو ان کو سیاسی سپورٹ فراہم کرکے ان کے خلاف کاروائی میں رکاوٹ بنتی ہے اورجب تک عوام کو کنفیوز کرنے والی ان قوتوں کے خلاف کاروائی نہیں کی جاتی دہشتگردی کا خاتمہ ممکن نہیں، یقیناً وطن عزیز پاکستان امریکہ و اسرائیل کے نشانے پر ہے لیکن اسلام کے نام پر بنے ہوئے یہی کالعدم دہشتگرد تنظیمیں ان کے آلہء کار بنے ہوئے ہیں جو وطن عزیز پاکستان کے اداروں، عوام، اہم شخصیات اور اہم مقامات کو تباہ کرنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تعجب کی بات ہے کہ دہشتگرد پے در پے حملے کررہے ہیں لیکن حکمران پھر بھی تحمل کا مظاہرہ کررہے ہیں جسے لگتا ہے کہ حکومت نے دہشتگردوں کے خلاف سیکورٹی اداروں کے ہاتھ باندھ رکھے ہیں کیونکہ اتنے سانحات کے باوجود دہشتگردوں سے آہنی ہاتھوں سے نہیں نمٹا جا رہا اور دہشتگردوں کو منظم ہونے کی مہلت دی جا رہی ہے۔

حجت الاسلام سید ہاشم موسی نے مزید کہا کہ بے رحم دہشتگردوں کے خلاف بے رحم کاروائی لازمی ہوچکی ہے اور حکومت اور سیکورٹی ادارے تحمل کا مظاہرہ چھوڑ کر دہشتگردوں کے خلاف سنجیدہ کاروائیاں شروع کرکے نہتے عوام کے خون کا بدلہ لیکر ان پر کسی قسم کا رحم نہ کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button