Uncategorized

جماعت الاحرار سمیت دیگر دہشتگرد تنظیموں میں اتحاد، پاکستان کیخلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا فیصلہ

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) پرووینشل مینجمنٹ سینٹر (پی آئی سی) نے تھریٹ الرٹ نمبری 053 جاری کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ کالعدم تنظیم جماعت الاحرار سمیت دیگر دہشتگرد تنظیموں کے 20 سے زائد دہشتگرد کارروائیوں کیلئے چاروں صوبائی دارالحکومتوں سمیت دیگر شہریوں میں پہنچ گئے ہیں۔

تھریٹ الرٹ میں کہا گیا ہے کہ کالعدم جماعت الاحرار، لشکر جھنگوی، سجنا گروپ، ٹی ٹی پی فضل اللہ گروپ، خالد سعد محسود اور دیگر تنظیموں میں پاکستان میں دہشتگردانہ کارروائیاں جاری رکھنے پر اتفاق ہوا ہے۔ دہشتگرد تنظیموں نے کارروائیوں کیلئے خودکش بمباروں اور سہولت کاروں کو احکامات جاری کر دیئے ہیں، جس کے تحت دہشتگرد لاہور، کراچی، پشاور، کوئٹہ، مردان، راولپنڈی اور اسلام آباد سمیت دیگر شہروں میں دہشتگردی کی کارروائیاں کر سکتے ہیں۔

مراسلے میں مزید کہا گیا کہ دہشتگرد ٹیکسی ڈرائیور، رکشہ ڈرائیور، سبزی اور فروٹ فروخت کرنیوالے ریڑھی بان کے روپ میں ہوسکتے ہیں۔ جماعت الاحرار کے کمانڈر عمر خالد خراسانی اور عبدالولی نے دہشتگردی کی کارروائیوں کیلئے خودکش بمبار اور رقم فراہم کرنے کی ذمہ داری لی ہے، رقم کے حصول کیلئے دہشتگرد عام شہریوں کو اغواء کرنے کا سہارا لے سکتے ہیں۔ مختلف تنظیموں کی طرف سے 20 سے زائد دہشتگرد بھجوانے کی اطلاع پر صوبہ بھر میں سکیورٹی الرٹ کر دی گئی ہے اور خدشات سے تمام متعلقہ افسران کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔ آئی جی پنجاب مشتاق احمد سکھیرا کی طرف سے اس حوالے سے تمام آر پی اوز، ڈی پی اوز اور سی پی اوز کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button