Uncategorized

سانحہ سیہون شریف میں ملوث دہشتگردوں کی سہولت کاری کے الزام میں پیپلزپارٹی کی ضلع کونسل کے رکن گرفتار

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) سانحہ سیہون میں اہم پیش رفت ہوئی ہے ، سیہون اور دادو پولیس نے رینجرز کے ہمراہ دادو ضلع کی تحصیل جوہی میں کارروائی کرتے ہوئے سانحہ سیہون شریف میں ملوث تکفیری دہشتگردوں کے دو سہولت کاروں کو حراست میں لے لیا ۔ دہشتگرد کے سہولت کار منیر جمالی اور عزیز جمالی کو حراست میں لے کر نامعلوم جگہ پر منتقل کر دیا گیا ہے ۔ گرفتار دونوں شخص پی پی کی ٹکٹ پر ضلع کونسل دادو کے رکن بھی ہیں ۔ منیر خان یوسی چھنی سے رکن ضلع کونسل ہیں جبکہ عزیز جمالی جوہی کی یوسی 2 سے رکن ضلع کونسل ہیں ۔ دونوں کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے ۔ زیر حراست مبینہ سہولتکار پیپلز پارٹی کے ایم این اے رفیق جمالی کے قریبی عزیز ہیں ۔ اس سلسلے میں دادو سے پی پی کے رکن قومی اسمبلی رفیق جمالی سے موقف لینے کیلئے بار بار رابطے کی کوشش کی گئی مگر انہوں نے فون اٹینڈ نہیں کیا ۔ 

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button