مشرق وسطی

بحرین کی بگڑتی صورت حال کی ذمہ دار بحرینی حکومت خود ہے، سابق رکن پارلیمنٹ

منامہ (مانیٹرنگ ڈیسک ) حزب اختلاف کی سب سے بڑی سیاسی جماعت جمعیت الوفاق سے تعلق رکھنے والے بحرینی پارلیمنٹ کے سابق رکن علی الاسود نے بحرین کی مسلسل بگڑتی ہوئی صورت حال کے لئے بحرینی حکومت کو مورد الزام ٹہراتے ہوئے ذمہ د ار قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ حکومت نے سیاسی مخالفین کو اپنے راستے سے ہٹانے کے لئے جو ظالمانہ اور آمرانہ ہتھکنڈے شروع کر رکھے ہیں یہ ملک کی سلامتی اور امن و امان کے لئے انتہائی خطرناک ہیں، ان اقدامات کے ہی نتیجہ میں ملک ایک خطرناک صورت حال سے دوچار اور تشویش ناک مرحلے کے دھانے پر پہنچ چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اگر یہ سمجھتی ہے کہ وہ ان ظالمانہ اقدمات کو سیاسی مخالفین کے خلاف بطور ہتھیار استعمال کر کے اپنے من پسند نتائج حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائے گی تو وہ احمقوں کی جنت میں رہتی ہے ۔
سابق رکن پارلیمنٹ علی الاسود نے اپنے ایک ٹویٹ بیان میں کہا ہے کہ بحرینی سیکورٹی فورسز نے دہشت گردی کے بہانے اپنے سیاسی مخالفین کو ماورائے عدالت قتل کو معمول بنا لیا ہے۔ یاد رہے کہ اس سال کے اوائل سے اب تک بحرینی سیکورٹی فورسز انتہائی وحشیانہ اقدمات پر مبنی ظلم و ستم کا بازار گرم کئے ہوئے ہے اور اب تک سات بے گناہ افراد کو ماورائے عدالت قتل کرنے کے جرم کی مرتکب ہو چکی ہے۔ جن میں تین بے گناہ شہید سیاسی کارکنوں کی ناکردہ جرم میں پھانسی، تین کو طے شدہ منصوبہ کے تحت سمندری خود ساختہ کاروائی میں شہادت، اور اب عبداللہ العجوز کا ماورائے عدالت قتل شامل ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button