پاکستانی شیعہ خبریں

پاک فضائیہ کی خیبر ایجنسی میں کارروائی، تکفیری دہشتگرد ہلاک، متعدد ٹھکانے تباہ

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) پاک فضائیہ نے خیبر ایجنسی کے علاقے راجگال میں کارروائی کرتے ہوئے کئی دہشتگردوں کو ہلاک کردیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فضائیہ نے رات گئے راجگال میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی، جس سے کئی دہشتگرد ہلاک ہوگئے اور ان کے متعدد ٹھکانے بھی تباہ کردیئے گئے۔ واضح رہے کہ پاکستان میں خودکش حملوں کے بعد پاکستانی فوج نے پاک افغان سرحد پر کارروائی تیز کرتے ہوئے کئی ہشتگردوں کو ہلاک کیا ہے۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button