Uncategorized
ایک وزیر پنجاب میں آپریشن میں رکاوٹ ہے، اس وزیر کو پکڑ لیں تو سہولت کاروں اور دہشت گردوں کی کمر ٹوٹ جائے گی
شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت کا ایک وزیر صوبے میں رینجرز کا آپریشن نہیں ہونے دے رہا، اس وزیرپکڑ لیں تو سہولت کاروں اور دہشت گردوں کی کمر ٹوٹ جائےگی۔ چوہدری پرویز الہٰی نے لاہور میں شہید ڈی آئی جی ٹریفک پولیس کیپٹن ریٹائرڈ احمد مبین کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت کیا، اس موقع پر ان کا کہناتھا کہ حکمرانوں کی نیت ٹھیک ہوتی تو2 سال پہلے ہی رینجر کو آپریشن کی اجازت مل جاتی۔
انہوں نے مزید کہا کہ رینجرز کو مکمل اختیارات دے کر دہشتگردوں اور سہولت کاروں کے خلاف کارروائی ہو سکتی ہے ۔ پرویز الٰہی کا یہ بھی کہنا تھا کہ پی ایس ایل فائنل سے قبل ہوم ورک مکمل کرنا ہو گا، بھارت کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتا،’را‘ افغانستان میں بیٹھ کر پاکستان میں دہشت گردی کروا رہی ہے۔