Uncategorized

ہم امید کرتے ہیں آپریشن ردالفساد دہشتگردو ں کے خلاف ٖفیصلہ کن آپریشن کا فائنل راونڈ ثابت ہوگا

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) کراچی: شیعہ علماء کو نسل پاکستان صوبہ سندھ کا اہم ہنگامی اجلاس صوبائی دفتر میں علامہ ناظر عباس تقوی کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں کثیر تعداد میں صوبائی اور علاقائی ذمہ داران نے شر کت کی اجلاس میں پاکستان بھر میں حالیہ جاری دہشت گردی اور لاہور میں ہونے والے دھماکے کی شدید الفاظ میں مزمت اور اس واقعے میں قیمتی جانوں کے ضائع پر اٖفسوس کا اظہار کیا گیا اجلاس سے خطاب میں علامہ ناظر عباس تقوی کا کہنا تھا کہ ردالفساد کے نام سے شروع ہونے والا آپر یشن خوش آئند ہے مگر ماضی میں ہونے والے آپر یشن کی طرح اس کو بھی منطقی انجام تک نہ پہنچایا گیا تو عوام کی مایوسی میں اور بھی اضافہ پیداہوگا گز شتہ کئی سالوں میں مختلف ناموں سے دہشت گردی کے خلاف آپر یشن کئے گے مگران آپریشنزکوادھورا چھوڑ دیاگیا جس کہ نقصانات پا کستان میں جاری موجودہ دہشت گردی کی لہر ہے ہم امید کرتے ہیں آپریشن ردالفساد دہشت گردو ں کے خلاف ٖفیصلہ کن آپریشن کا فائنل راونڈثابت ہوگا اور اس آپریشن میں دہشت گرد جس شکل و صورت میں ہو اُن کا خاتمہ کیا جائے گا و فاقی حکومت کی طرف سے دہشت گرد جماعتوں کو قومی دھارے میں لانے کی بات کرنا مارے جانے والے عوام کہ خون سے غداری ہے دہشت گردوں کا کوئی مسلک اور مزہب نہیں ہوتا ایسے سفاک دہشت گردوں کے لئے حکومت کے دل میں کوئی نرم گوشہ نہیں ہونا چایئے بلکہ ان معلون دہشت گردوں کوسرعام سزائیں دے کر عوام کو انصاف ملنا چائیے سانحہ سہون کے حوالے سے اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ شیعہ علماء کو نسل پا کستان صوبہ سندھ کی جانب سے شہداء کے خاندانوں سے اظہار یکجہتی اور مزارات کے تحفظ کے لئے 30مارچ بروز جمعرات لال شہباز قلندر کے مزار پر شہداء سہون کامرکزی چہلم منایا جائے گا جس میں پاکستان بھر کہ سیاسی اور مز ہبی رہنماؤں کے علاوہ پورے سندھ سے لاکھوں کی تعداد میں عوام شرکت کرے گی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button