Uncategorized
حساس ادارے کی شکارپور میں کارروائی ، خودکش بمبار گرفتار، خودکش جیکٹ اور دھماکہ خیز مواد برآمد
شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) حساس ادارے نے سندھ کے ضلع شکارپور میں کارروائی کے دوران خودکش بمبار کو گرفتار کر کے خودکش جیکٹ، دھماکہ خیز مواد اور دیگر چیزیں برآمد کر لی ہیں, تفصیلات کے مطابق شکار پور میں حساس ادارے نے کارروائی کے دوران خودکش بمبار کو گرفتار کر لیا ہے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق خودکش بمبار تاجک شہری ہے جو لنڈی کوتل سے خانپور بس اڈے تک پہنچا تھا اور حساس مقامات کو نشانہ بنانا چاہتا تھا۔ ذرائع کے مطابق دہشت گرد کے قبضے سے خودکش جیکٹ، دھماکہ خیز مواد، افغان سم اور کچھ دیگر سامان برآمد کر کے اسے تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔