مشرق وسطی

آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے گھر پر حملہ بحرینی حکومت کی بہت بڑی حماقت ہوگی

بحرینی شیعوں کے رہبر کے نمائندے شیخ عبداللہ الدقاق نے کہا ہے کہ بحرینی شیعوں کے رہنما آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے گھر پر حملہ بحرینی حکومت کی بہت بڑی حماقت ہوگی اور آل خلیفہ حکومت کو یہ حملہ مہنگا پڑےگا۔

شیخ دقاق کا کہنا تھا کہ بحرین میں عوامی انقلاب کی لہر گذشتہ 6 سال سے جاری ہے اور آل خلیفہ حکومت کے بہیمانہ اور مجرمانہ اقدامات سے عوامی تحریک میں مزيد جوش و ولولہ پیدا ہوا ہے اور بحرینی حکومت کی معاندانہ سازشوں کے خلاف بحرینی عوام سیسہ پلائی ہوئی دیوار کے مانند کھڑے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک و شبہ نہیں کہ بحرین کی آل خلیفہ حکومت کی پشت پر امریکہ اور سعودی عرب کا ہاتھ ہے اور آل خلیفہ حکومت در حقیقت امریکہ اور سعودی عرب کی بیساکھیوں پر کھڑی ہے۔

شیخ دقاق نے کہا کہ بحرین کے مختلف علاقوں میں عوامی مظاہرے شدت کے ساتھ جاری ہیں اور اگر بحرینی حکومت نے بحرینی عوام کے رہنما کے خلاف کسی بھی حماقت کا ارتکاب کیا تو اس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔

بحرینی عوام آخری سانس تک اپنے دینی اور مذہبی رہنما کے ساتھ ہیں اور آیت اللہ شیخ عیسی قاسم بحرینی عوام کی ریڈ لائن ہے اگر آل خلیفہ حکومت نے اس ریڈ لائن کو عبور کرنے کی کوشش کی تو اس کے سنگین نتائج کی ذمہ داری اس پرعائد ہوگی۔

شیخ دقاق نے کہا کہ شیخ عیسی قاسم کی شہریت سلب کرنا آل خلیفہ حکومت کا غیر قانونی اقدام ہے ۔ شیخ عیسی قاسم بحرینی شہری تھے ، بحرینی شہری ہیں اور بحرینی شہری رہیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button