مشرق وسطی

دہشت گردوں کے خلاف شامی فوج کی پیش قدمی

شامی فوج نے اس کارروائی کے دوران کہ جس میں اسے فضائیہ کی بھی مدد حاصل تھی، قابون کے قریب حرستا اور دوما علاقوں میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر شدید حملے کئے جس کے نتیجے میں بہت سے دہشت گرد ہلاک اور زخمی ہو گئے-

شامی فوج نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر یہ حملے مسلح گروہوں کو اتوار کی صبح تک ہتھیار ڈال دینے کی مہلت کے خاتمے کے بعد کئے-

دوسری جانب شامی فوج نے پالمیرا کے مغربی اور جنوب مغربی علاقوں کی پہاڑیوں پر بھی یکے بعد دیگرے کنٹرول حاصل کر لیا- شامی فوج نے اس کارروائی میں بھی دہشت گردوں کو بھاری جانی نقصان پہنجایا-

شام سے ہی ایک اور خبر یہ ہے کہ شامی فضائیہ نے دیرالزور کے مختلف علاقوں میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر حملے کر کے بہت سے دہشت گردوں کو ہلاک اور زخمی کر دیا جبکہ ان کارروائیوں میں دہشت گردوں کے فوجی ساز و سامان بھی تباہ ہو گئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button