Uncategorized

دہشتگردی کے خلاف تمام معتدل جماعتوں سے مل کر جدوجہد جاری رکھی جائے گی، علی حسین نقوی

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان سندھ کے سیکرٹری سیاسیات علی حسین نقوی نے کہا ہے کہ شہداء کے خون کو رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا، دہشت گردی کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، کالعدم جماعتوں اور انتہاء پسندوں سے حکومتی شخصیات کے دوستانہ روابط افسوسناک اور شہداء کے خون سے غداری ہے، انتہائی افسوسناک ہے کہ فوجی عدالتوں کے قیام کے بعد بھی ہمیں انصاف فراہم نہ ہو سکا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مجلس وحدت مسلمین صوبائی سیکرٹریٹ سولجربازار میں پولٹیکل کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل یعقوب حسینی، عالم کربلائی، حیدر زیدی، شفقت لانگا، مولانا علی نقوی، منور جعفری و دیگر موجود تھے۔ علی حسین نقوی کا کہنا تھا کہ شہداء کے خون کو رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا، ملک سے آخری دہشت گرد کے خاتمے تک ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے، شدت پسندی کے خلاف تمام معتدل جماعتوں سے مل کر جدوجہد جاری رکھی جائے گی، کالعدم جماعتوں اور انتہاء پسندوں سے حکومتی شخصیات کے دوستانہ روابط افسوسناک اور شہدا کے خون سے غداری ہے، پوری قوم اس منافقانہ طرز عمل پر سراپا احتجاج ہے۔

انہوں نے کہا کہ وطن عزیز میں قومی سطح پر دہشت گردی کا سب سے زیادہ نقصان ملت تشیع کو اٹھانا پڑا، ہمارے بہترین پروفیشنلز، ڈاکٹرز، وکلاء، پروفیسرز اور اعلیٰ تعلیم یافتہ افراد کو دن دیہاڑے ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا گیا، یہ امر انتہائی افسوسناک ہے کہ فوجی عدالتوں کے قیام کے بعد بھی ہمیں انصاف فراہم نہ ہو سکا، شیعہ کلنگ میں ملوث دہشت گردوں کے ساتھ لچک کا یہ مظاہرہ ملک میں رائج انصاف کے دوہرے معیار پر دلالت کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام کے لبادے میں چھپ کر یہو د و نصاریٰ کے مفادات کے لئے سرگرم نام نہاد مسلم حکمرانوں کو آشکار کرنے کا وقت اب آگیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ داعش، النصرہ، طالبان اور دیگر دہشت گرد تنظیموں کا تعلق اسلام سے نہیں صیہونیت سے ہے، روشن اسلامی تشخص کو داغدار کرنے کے لئے ان اسلام دشمن قوتوں کو متحرک کیا گیا، ہم ملک دشمن عناصرکی سازشوں کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار ثابت ہوں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button