برطانیہ اور جرمنی سے خفیہ معاہدوں کا الزام، "طاہر اشرفی" پاکستان علماء کونسل کی چیئرمین شپ سے فارغ
شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) پاکستان علماء کونسل کی مجلس شوریٰ کے اجلاس کے دوران طاہر اشرفی کو برطانیہ اور جرمنی سے خفیہ معاہدوں کے الزام میں چیئرمین پاکستان علماء کونسل کےعہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔ شیعہ نیوز کے مطابق، پاکستان علماء کونسل کی مجلس شوریٰ کے اجلاس کے دوران طاہر اشرفی کو عہدے سے ہٹا کر صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی کو پاکستان علماءکونسل کے چیئرمین کے طور پر منتخب کر لیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی نے شوریٰ کے اراکین کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعلان کیا کہ مولانا طاہر اشرفی کو چیئرمین پاکستان علماء کونسل کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔ زاہد محمود قاسمی کا کہنا تھا کہ طاہر اشرفی نے مجلس شوریٰ سے اجازت لیے بغیر امریکہ اور جر منی سے معاہدے کیے لہٰذا وہ اپنا اعتماد کھو چکے ہیں۔ اس حوالے سے طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ زاہد قاسمی کے اجلاس میں مجلس شوریٰ کا صرف ایک ہی رکن تھا۔