پاکستانی شیعہ خبریں

جھل مگسی درگاہ دھماکہ لشکرِجھنگوی نے کرایا، گرفتار دہشتگرد کے انکشافات

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) سکھر: تکفیری دہشتگرد تنظیم لشکر جھنگوی کے گرفتار دہشت گرد کے دورانِ تفتیش اہم انکشافات، خلیل عرف جلیل نے 2005 میں جھل مگسی میں ایک درگاہ پر دھماکہ کیا تھا۔ 

تفصیلات کے مطابق لشکرِ جھنگوی سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد نعیم بخاری کی گرفتاری کے بعد تنظیم ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئی۔ سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے گرد گھیرا تنگ کیا ہوا ہے۔ لشکرِ جھنگوی سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد خلیل عرف جلیل کو سندھ کے نواحی علاقہ سے دو روز قبل گرفتار کیا گیا۔

سکھر میں گرفتار دہشت گرد خلیل نے تفتیش کاروں کے سامنے انکشاف کیا کہ 2005 جھل مگسی میں درگاہ چیزل شاہ میں بم دھماکہ کیا۔ عرس کے موقع پر درگاہ چیزل شاہ جھل مگسی کے کچن میں گھی کے ڈبہ میں دھماکہ خیز مواد رکھا تھا۔

یاد رہے کہ درگاہ دھماکہ میں 35 افراد جاں بحق جبکہ 54 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔ خلیل عرف جلیل کے مطابق درگاہ چیزل شاہ بم دھماکہ کے ایک ماہ بعد اوستہ محمد کی مسجد میں بم دھماکہ کرنے کا منصوبہ بنایا تھا تاہم امروٹی مسجد سلیم کالونی میں بم تیار کرتے ہوئے دھماکہ ہوگیا، جس میں تین ساتھی زخمی ہوئے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button