مشرق وسطی
شامی فوج کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری
شیعت نیوز(دمشق )شامی فوج نے دارالحکومت دمشق کے مشرقی مضافات میں تکفیری دہشت گردوں پر کاری ضرب لگاتے ہوئے ان علاقوں کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق شامی فوج کی تکفیری دہشت گردوں کے خلاف کارروائی جاری ہے۔ شامی فورسز نے القابون علاقے میں واقع تشرین کے مضافات کا کنٹرول بھی سنبھال لیا ہے ۔ شامی فورسز نے اس علاقہ میں درجنوں تکفیری دہشت گردوں کو ہلاک اور زخمی کردیا ہے۔